مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کو ایران کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انہوں نے واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی اور ایک فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔
اس واقعے پر امریکی وزارت خزانہ کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک سکتیں۔
آپ کا تبصرہ